اداکارہ نور بخاری نے بھی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا

شوبز انڈسٹری کو خیر آباد کہنے والی اداکارہ نور بخاری نے بھی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا۔

اداکارہ نور بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی کی طرف سے کاغذات نامزگی جمع کرادئیےہیں۔

نور  نے آئی پی پی کی خواتین کی مخصوص نشتوں کیلئے کاغذات جمع کروائے۔

اسی حوالے سے کاغذات نامزگی کی جانچ پڑتال کیلئے نور بخاری ذاتی طور پر الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر پہنچیں۔جہاں کاغذات کی جانچ مکمل کرلی گئی ہے۔

شاہ محمود قریشی کی 12 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی

اداکارہ نور بخاری سابق وفاقی وزیر عون چوہدری کی اہلیہ ہیں جن سے انکی دوسری شادی ہوئی تھی۔