جب تک اچھا جیون ساتھی نہیں ملے گا، تب تک شادیاں کرتی رہوں گی، راکھی ساونت

ممبئی، بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے عدالت سے جلد اپنی اور عادل درانی کی طلاق کی ڈگری جاری کرنے کی درخواست کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اس وقت تک شادی کرتی رہیں گی جب کہ انہیں صحیح جیون ساتھی نہیں مل جاتا۔

راکھی ساونت نے کہا کہ میں آج اعلان کر رہی ہوں کہ جب تک اچھا جیون ساتھی نہیں ملے گا، تب تک شادیاں کرتی رہوں گی، کیونکہ یہ میری زندگی ہے اور زندگی صرف ایک بار ملتی ہے، مرنے کے بعد دوسری زندگی نہیں مل سکتی لیکن ایک شادی کے ٹوٹنے کے بعد دوسری شادی ضرور کی جاسکتی ہے۔

اگر بھارت میں کوئی ایک سے زیادہ شادی کر لے یا ایک سے زیادہ بوائے فرینڈ بنالے تو بہت سی باتیں کی جاتیں ہیں جبکہ ہالی ووڈ میں ایسا نہیں ہوتا۔

طویل القامت پاکستانی کی طبیعت اچانک خراب، نجی ہسپتال منتقل

واضح رہے کہ راکھی ساونت نے عادل درانی سے اپنی شادی کا اعلان کرنے کے چند ہفتے بعد ہی انکے خلاف مبینہ گھریلو تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج کرائی تھی، ان تنازعات کے بعد، عادل اور راکھی ساونت کے درمیان علیحدگی ہوگئی لیکن انکی طلاق کی کارروائی ابھی تک جاری ہے۔