برطانوی اداکار ٹام ولکنسن 75 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

لندن، برطانیہ کے معروف اداکار ٹام ولکنسن 75 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 75 سالہ اداکار ٹام ولکنسن کی موت کی تصدیق انکے اہلخانہ کی جانب سے انکی ایجنٹ نے کی جسکا کہنا تھا کہ 30 دسمبر کو ٹام ولکنسن کی اچانک انکے گھر پر موت واقع ہوئی۔

موت کے وقت انکی بیوی اور دیگر اہلخانہ بھی انکے ساتھ موجود تھے، ٹام ولکنسن فن سے محبت رکھنے والے اداکار تھے۔

چائے کا کپ مانگنے پربیوی نے شوہر کی آنکھ پھوڑ دی

ٹام ولکنسن نے اپنے کیریئر کے دوران کئی نامور ایوارڈز جیتے جبکہ انہیں 2 مرتبہ آسکرایوارڈ کیلئے نامزدگیاں بھی ملیں۔