اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,972FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

امریکا میں پالتو کتا 4 ہزار ڈالر کیش کھا گیا

خبروں کے مطابق کتے کے مالکان کی جانب سے یہ دلچسپ واقعہ بتایا گیا کہ یہ واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا تھا اور ان کے” سیسل“ نامی پالتو کتے نے ایک ایسا کام کیا جس پر انہیں یقین نہیں آیا۔

کتے کی مالکن نے بتایا کہ انہوں نے کیش کو کچن کے میز پر رکھ دیا اور کچھ دیر بعد” سیسل“ کیش کھا گیا۔

مالکن نے کہا کہ یہ ایک غیر فطری عمل تھا جو کتے نے کیا، اس نے میز پر رکھا کھانا کھانے کے بجائے کیش کو کھالیا، سیسل نے تقریباً آدھی رقم ہڑپ کر لی اور باقی آدھی پھاڑ دی تھی۔

پریشانی کے عالم میں مبتلا مالکن نے کتے سے پیسے ریکور کرنے کی ٹھانی اور گوگل پر سرچ کرکے طریقے تلاش کیے جہاں انہیں معلوم ہوا کہ بینک نقصان شدہ کیش کو جمع کرلیتا ہے اور پھر انہوں نے اپنے بینک کی برانچ سے رابطہ کرکے تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا جس پر بینک انتظامیہ نے انہیں کتے کے پیسے اگلنے تک کا انتظار کرنے کا کہا۔

مالکن نے بتایا کہ پیسے ہڑپ کرنے کے چند گھنٹوں بعد سیسل نے الٹی کرکے پیسے اگلنا شروع کیے جب کہ کچھ رقم فضلے کے ذریعے نکالی۔

مالکن کے مطابق انہوں نے 4 ہزار ڈالر میں سے 3 ہزار 500 ڈالر کو ریکور کیا لیکن وہ تمام پیسے چھوٹے ٹکڑوں میں ریکور کیے گئے

روئیں یا چیخیں انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے: مریم اورنگزیب