سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد

اسلام آباد، پیپلزپارٹی نے سرفراز بگٹی کو وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد کردیا۔

آصف زرداری نے سرفراز بگٹی کے نام کی منظوری دیدی۔ سرفراز بگٹی نے حال ہی میں سینیٹ سے استعفیٰ دیا تھا اور رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

مسلم لیگ (ن) کے عبدالخالق اچکزئی بلامقابلہ سپیکر منتخب ہوئے جبکہ پی پی کی غزالہ گولہ کو بھی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب کرلیا گیا۔

latest urdu news

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کا انتخاب کل ہوگا جس کیلئے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے۔