اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,731FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پی ایس ایل 9 کا فائنل آج اسلام آباد اور ملتان کے درمیان ہوگا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں سیزن کا فائنل آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل نائن کا چیمپئن کون ہوگا، یہ فیصلہ آج رات کراچی کے نیشنل بینک ارینا اسٹیڈیم میں ہو گا، دونوں ٹیمیں ٹائٹل کے لیے مقابلہ کریں گی۔

latest urdu news

ملتان سلطانز پہلے کوالیفائر میں پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی جب کہ اسلام آباد نے ایلیمینیٹر 1 میں کوئٹہ کو ہرایا اور پھر ایلیمینیٹر 2 میں پشاور سے فتح چھینی اور فائنل تک رسائی کرنے میں کامیاب ہوئی۔

فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں کے کپتانوں محمد رضوان اور شاداب خان نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کی تاریخی عمارت کے سامنے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔