اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,684FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

معروف امریکی ریپر نے اسلام قبول کرلیا

ماہ رمضان کے مقدس مہینے کے دوران امریکی ریپر اور پروڈیوسر جوناتھن ایچ اسمتھ نے اسلام قبول کرلیا۔

جوناتھن ایچ اسمتھ اپنے مداحوں میں لل جون کے نام سے مشہور ہیں، لل جون نے گزشتہ جمعہ کے روز کیلیفورنیا میں واقع کنگ فہد مسجد کا دورہ کیا۔

اس دوران جون سیکڑوں افراد کے سامنے کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔

latest urdu news

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں امریکی ریپر کو امام مسجد کی رہنمائی میں پہلے عربی اور پھر انگلش میں کلمہ پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by LIL JON (@liljon)

بعد ازاں امریکی ریپر نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد للّٰہ، ان تمام بہن بھائیوں کا شکریہ جنہوں نے مجھے مثبت پیغامات بھیجے اور مجھ سے بے لوث محبت کا اظہار کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لل جون 1972 میں جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں پیدا ہوئے، انسٹاگرام پر لل جون کے فولورز کی تعداد ایک ملین سے زیادہ ہے۔

مزید برآں لل جون کو 2000 کی دہائی میں ہپ ہاپ میوزک کو فروغ دینے کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔