اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

871,130FansLike
9,992FollowersFollow
567,000FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ڈونلڈ لو اب چیزوں سے پیچھے ہٹ رہا ہے: بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ لو اب سب چیزوں سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ڈونلڈ لو کے بیان پر اسد مجید کو اپنا مؤقف دینا چاہیے۔

ان کاکہنا تھا کہ کئی گھنٹے ہو چکے مگر اسد مجید کی طرف سے کوئی بیان نہیں آیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسد مجید کے ماضی کے بیان میں تھا کہ میری ڈونلڈ لو سے میٹنگ ہوئی تھی، لیکن کل ڈونلڈ لو نے اسد مجید سے ملاقات کا ذکر بھی نہیں کیا۔

latest urdu news

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ڈونلڈ لو اب سب چیزوں سے پیچھے ہٹ رہا ہے اس لیے ہم دوبارہ سے سائفر کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بطور سیاسی جماعت مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ ٹرائل کورٹ کے ٹرائلز کا نوٹس لے۔