اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,993FansLike
9,992FollowersFollow
566,900FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری

روجھان، کچے میں استاد کے قتل کے بعد پولیس کیجانب سے ڈاکوؤں کیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بھاری نفری ڈاکوؤں کی کمین گاہوں میں داخل ہوگئی، لنڈ اور دولانی گینگ کے ڈاکو اپنی کمین گاہ چھوڑ کر فرار ہوچکے، پولیس نے ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو آگ لگا دی ہے۔

ڈی پی او راجن پور نے بتایا کہ پولیس کی فائرنگ سے 1 ڈاکو ہلاک اور 3 زخمی ہوئے ہیں، آپریشن کے دوران 1 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا ہے۔

latest urdu news

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 5 گھنٹون تک جاری رہا، فرار ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے۔