اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,946FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کنگنا رناوت نے خفیہ شادی کر لی: بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی شادی سے متعلق انتظامات مکمل ہو چکے ہیں جبکہ کنگنا نے تا حال اس خبر کو میڈیا سے خفیہ رکھا ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریڈٹ (Reddit) صارف نے پوسٹ میں کنگنا رناوت کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ اداکارہ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔

انہوں نے اپنی شادی کے جوڑے کے لیے ڈیزائنر سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔

latest urdu news

صارف کا کہنا تھا کہ کنگنا رناوت اپنی شادی کے دن ساڑھی زیب تن کریں گی جس کے لیے انہوں نے بھارتی فیشن انڈسٹری کے انتہائی غیر معمولی فیشن ڈیزائنرز کا انتخاب کیا ہے۔

صارف نے اپنی حذف شدہ پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا اداکارہ کے ملبوسات کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔

دوسری جانب ریڈٹ اور بھارتی میڈیا پر تاحال کنگنا رناوت کے دولہے سے متعلق کسی بھی قسم کی کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔