آصف زرداری اپریل میں پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد، صدر آصف علی زرداری اپریل کے تیسرے ہفتے میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

اس موقع پر وہ آئندہ سال کیلئے حکومت کیلئے ترجیحات اور اسکے منصوبوں کو نمایاں کریں گے۔

سنیئر صحافی صالح ظافر کے مطابق قومی اسمبلی کا دوسرا سیشن یکم اپریل کو صرف ایک دن کیلئے ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ اجلاس بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہوجائے گا۔

latest urdu news