اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,918FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ریپبلکن پارٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک)ریپبلکن پارٹی نے امریکا کے ارب پتی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ کو نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے باضابطہ طور پر اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے۔امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کلیولینڈ میں جاری رپبلکن کنونشن میں ووٹنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے ریاست نیویارک کی جانب سے اپنے والد کی حمایت کا اعلان کیا، جس کے بعد انھیں صدارتی نامزدگی کے لیے درکار 1237 سے زیادہ مندوبین کی حمایت حاصل ہوگئی اس کے بعد ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر پال رائن نے رپبلکن پارٹی کی جانب سے باضابطہ طور پر صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کا اعلان کیا۔ٹرمپ کے حامی کل مندوبین کی تعداد 1725 رہی جب کہ ان کے قریب ترین حریف ٹیڈ کروز صرف 475 مندوبین کی حمایت ہی حاصل کرپائے۔ نامزدگی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ صدارتی امیدوار نامزد کرنا اعزاز کی بات ہے اور میں سخت محنت کروں گا اور امریکی عوام کو مایوس نہیں کروں گا۔واضح رہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ہیلری کلنٹن مضبوط ترین صدارتی امیدوار ہیں اور امید ہے کہ امریکا کے آئندہ صدر کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن کے درمیان مقابلہ ہوگا۔