اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,918FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھارت کا ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط سے انکار

نئی دلی(ویب ڈیسک) بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج کا کہنا ہے کہ بھارت ایٹمی عدم پھیلاؤ ( این پی ٹی) کے معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا۔بھارتی ایوان زیریں(لوک سبھا) میں وزیر خارجہ سشما سوراج نے اعتراف کیا کہ نیو کلیئرگروپ میں شمولیت پر چین نے این پی ٹی معاہدے پر دستخط کرنے کی غیر منصفانہ شرط عائد کردی ہے لیکن بھارت ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا چین کے ساتھ اختلافات دور کرنے کی مسلسل کوشش کررہے ہیں اور ضروری نہیں کہ چین ہمیشہ این ایس جی میں بھارت کی شمولیت کی مخالفت کرے جب کہ این ایس جی کی رکنیت کےلیے بھارت نے ادھوری نہیں بلکہ بھرپور کوشش کی۔واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب مودی حکومت کو اپوزیشن کی جانب سے این جی ایس میں عدم شمولیت پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔