اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

فون کے ذریعے پھیپھڑوں کی صحت معلوم کرنے کا طریقہ ایجاد

واشنگٹن(ہیلتھ نیوز) ماہرین نے فون کے ذریعے پھیپھڑے اور سانس کے امراض کو معلوم کرنے کا ایک طریقہ وضع کیا ہے جس کے ذریعے دور بیٹھا ڈاکٹر کسی بھی مریض میں دمے اور سانس جیسی بیماریوں کی تشخیص کر سکتا ہے۔یونیورسٹی آف واشنگٹن کے پروفیسر آف کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینیئرنگ، شویتک پٹیل نے کہا ہے کہ خواہ کوئی بھی فون ہو، اس سے کال کر کے فون کے ریسیور پر لمبی پھونک ماریئے اور دوسرے سرے پر موجود ماہر پھیپھڑے کی کیفیت معلوم کرسکتا ہے۔ ’اسپائرو کال‘ نامی نظام کے ذریعے محض ایک فون کال سے دور بیٹھا ڈاکٹر کسی مریض میں دمے، سانس اور سسٹک فائبروسِس جیسے امراض کا پتا لگا سکتا ہے۔یہ تحقیقات سی ایچ آئی کانفرنس میں پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ پھیپھڑے کے مرض کے شکار لوگ خاص انداز سے سانس لیتے ہیں۔ مریض گہری سانس لیتا ہے اور فوری اور تیزی سے خارج کرتا ہے۔ فون کے حساس مائیکروفون سانس کی شدت اور آواز کو نوٹ کرکے اس کی ڈیٹا مرکزی نظام میں بھیجتے ہیں جہاں الگورتھم پروگرام اس معلومات کا نوٹ کرکے پھیپھڑے کی کارکردگی کا جائزہ لیتا ہے۔تحقیقی رپورٹ کے مرکزی مصنف ماینک گوئل نے کہا کہ ’ پھیپھڑے کے امراض پوری زندگی موجود رہتے ہیں لہذا کچھ ایسی سہولت ہونی چاہئے کہ مریض کو بار بار ڈاکٹرکے پاس نہ جانا پڑے بلکہ گھر سے ہی ان کے پھیپھڑوں کی کے چیک اپ کا کوئی نظام ہونا چاہئے اور فون کے ذریعے یہ ممکن ہے۔‘ہرفون کے ذریعے پھیپھڑوں کا جائزہ لینا ممکناسپائرواسمارٹ نظام کو اب بنگلہ دیش اور بھارت میں آزمایا جارہا ہے۔ گزشتہ چار برس سے ان سائنسدانوں نے 4 ہزار سے زائد مریضوں کا ڈیٹا لیا ہے جو امریکہ، بھارت اور بنگلہ دیش میں موجود ہے اور اس کے لئے خاص کلینک قائم کئے گئے ہیں جہاں اسپائرو میٹر موجود تھے۔ اب اس نظام کو فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی امریکہ کی جانب سے قبولیت کا انتظار ہے۔