اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

867,884FansLike
9,992FollowersFollow
565,900FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

روس کی چھٹی کے لیے آئی او سی پر دباؤ بڑھ گیا

مونٹریال(سپورٹس ڈیسک) روس کو ریو اولمپکس سے باہر کیے جانے کیلیے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی ( آئی او سی ) پر دباؤ بڑھ گیا۔کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں گذشتہ دنوں روسی ٹریک اینڈ فیلڈ اسکواڈ کی اپیل ہارجانے کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ آئی او سی بھی اسی نوعیت کافیصلہ کرے۔ تاہم اس پر حتمی فیصلہ اتوار کو آئی او سی ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس کے بعد متوقع ہے، دوسری جانب ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی ( واڈا ) نے آئی او سی سے کہا ہے کہ وہ اپنی ذمے داریوں پر غور کرے۔واڈا ترجمان نے کہا کہ ہمیں سی اے ایس کے فیصلے پر مکمل اطمینان ہے، ہم آئندہ ماہ ریو اولمپکس میں تمام ایتھلیٹس کو صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین ماحول فراہم کرپائیں گے، اب گیند آئی او سی کے کورٹ میں ہے، اولمپک چارٹر کے تحت انھیں اپنی ذمے داریوں کا احساس کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ اب تک 14 اینٹی ڈوپنگ ایجنسیز بشمول امریکا، کینیڈا اور جرمنی نے اس سے قبل آئی او سی کے صدر تھامس باخ کو مشترکہ خط لکھ کر روس پر پابندی عائد کردینے کا مطالبہ بھی کررکھا ہے، ان کے علاوہ آسٹریا، ڈنمارک، مصر، فن لینڈ، جاپان، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، ناروے، اسپین، سوئیڈن اور سوئٹرزلینڈ نے بھی اس مطالبے کی تائید کی ہے۔