اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,774FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مانچسٹر ٹیسٹ؛ انگلینڈ کے 589 رنز کے جواب میں پاکستان کے 4 وکٹوں پر 57 رنز

مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز 589 رنز پرڈیکلئر کردی جس کے جواب میں پاکستان نے دوسرے دن کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 57 رنز بنالیے ہیں۔ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلیںڈ نے 589 رنز پر اپنی اننگز ڈیکلئر کردی جس کے جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن بڑا اسکور دیکھ کر لڑکھڑاگئی اور 57 رنز پر ہی ان کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، محمد حفیط 18 بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ یونس خان اور اظہر علی کو جانے کی اتنی جلدی تھی کہ صرف ایک ایک سکور کرکے ہمت ہار گئے جب کہ نائٹ واچ مین راحت علی بھی 4 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ دن کے اختتام پر کپتان مصباح الحق ایک اور شان مسعود 30 رنز پر وکٹ پر موجود ہیں۔پہلے ٹیسٹ میں 11 وکٹیں حاصل کرنے والے ووکس نے پاکستانی بلے بازوں کو نچا ڈالا، انہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل 314 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو جوئے روٹ 141 اور کرس ووکس 2 رنز پر وکٹ پر موجود تھے اور انہوں نے 103 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد ووکس 58 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ روٹ نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے 254 رنز پر وہاب ریاض کا نشانہ بنے۔ دیگر کھلاڑیوں میں بین اسٹوک 34، جونی برسٹو 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض 3، محمد عامر، راحت علی نے 2،2 اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔پہلے روز انگلینڈ کی جانب سے الیسٹر کک اور ایلکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا۔ محمد عامر نے ساتویں اوور میں 25 کے مجموعی اسکور پر ایلکس ہیلز کو بولڈ کر کے انگلینڈ کو پہلا نقصان پہنچایا تاہم کپتان نے جوئے روٹ کے ساتھ ملک کر 185 شاندار شراکت داری قائم کی اور اس دوران انہوں نے ٹیسٹ کیریئر میں اپنی 29ویں سنچری بھی مکمل کی تاہم محمد عامر نے کک کو 105 رنز پر بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔ جوئے روٹ نے جیم ونز کے ساتھ ملکر تیسری وکٹ کیلیے 28 رنزکی شراکت داری قائم کی اور روٹ نے اپنی سنچری بھی مکمل کی جب کہ جیم ونز 18 رنز پر راحت علی کا نشانہ بنے جب کہ گرے بیلنس نے 23 رنز بنائے، پہلے دن کے اختتام پر جوئے روٹ 141 اور کرس ووکس 2 رنز پر وکٹ پر موجود تھے۔