اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ورلڈ سیریز آف فائٹنگ گلوبل چیمپئین شپ: پاکستانی شاہین کی بھارتی سورما کو شکست، فتح مظلوم کشمیریوں کے نام کردی

منیلا(مانیٹرنگ ڈیسک)فلپائن میں کھیلی گئی ورلڈ سیریز آف فائٹنگ گلوبل چیمپئین شپ میں پاکستانی کھلاڑی علومی کریم شاہین نے بھارتی سورما کو ہرا کر اپنی جیت مظلوم کشمیری عوام کے نام کردی۔تفصیلات کے مطابق دنیا کے تیسرے بڑے مکس مارشل آرٹس فائٹنگ ایونٹ ورلڈ سیریز آف فائٹنگ گلوبل چیمپئین شپ کا سالانہ میلہ فلپائن میں سجا جس میں پاکستان کے علومی کریم شاہین نے یدوندر سنگھ کو شکست دے دی جو ایونٹ میں مسلسل 4 برسوں سے ناقابل شکست تھا۔ علومی کے علاوہ دوسرے پاکستانی فائٹر احمد مجتبیٰ نے بھی فلپائن کے نیل لارانوو کو شکست دی۔فتح کے بعد اپنی گفتگو میں علوی کریم شاہین کا کہنا تھا کہ کامیابی اللہ کی مہربانی یہ سب ان کے والدین کی دعا کا نتیجہ ہے۔ ایونٹ میں شرکت اور پریکٹس کے دوران ان کی ٹیم کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت سے متعلق مسلسل خبریں مل رہی تھیں ۔ جب میرا مقابلہ بھارتی سورما سے ہوا تو میرے سامنے کشمیر کے مظلوم لوگ آگئے ان کو ذہن میں رکھ کر میں نے اپنے بھارتی حریف پر تابڑ توڑ حملے جئے ۔ میں خود کو سمجھا رہا تھا کہ میں بھارتی فوج کو مار رہا ہوں ۔ اس کی بدولت اللہ نے مجھے فتح دی جس کو میں مظلوم کشمیریوں کے نام کرتا ہوں۔واضح رہے کہ 25 سالہ علومی کریم شاہین کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور وہ ملک کے سب سے بہترین مکس مارشل آرٹس فائٹر ہیں۔ ان کے بڑے بھائی احتشام کریم بھی سابق مکس مارشل آرٹس فائٹر ہیں ۔