اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

ماہ اگست شروع ہوتے ہی جشن آزادی کے حوالے سے پاکستانی پرچم، جھنڈیوں، بیجزاوردیگرآرائشی اشیاء کی فروخت کےلئےدرجنوں عارضی اسٹالزقائم

ٹوبہ ٹیک سنگھ (میاں جواد رفیق سے ) ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر میں ماہ اگست شروع ہوتے ہی جشن آزادی کے حوالے سے پاکستانی پرچم ،جھنڈیوں ،بیجز اور دیگر آرائشی اشیاء کی فروخت کے لئے مختلف بازاروں میں درجنوں عارضی اسٹالز قائم ہو گئے ہیں ۔جہاں سے بچوں سمیت شہری جشن آزادی کے حوالے سے آرائشی اشیاء کی خریداری جوش و خروش سے کر رہے ہیں ۔شہریوں کی بڑی تعداد ان اسٹالوں کا رخ کررہی ہے اس موقع پر شہریوں عمران رضا ، احسن حفیظ قمر رفیق بوس و دیگر کا کہنا ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنے ملک میں محبت ،امن ،بھائی چارگی اور اخوت کے پیغام کو عام کریں اور اپنی تمام صلاحیتیں ملک کی ترقی کے لئے وقف کردیں گے ۔شہر میں قائم کردہ اسٹالز پر مختلف سائز کے پرچم ،جھنڈیاں ،بیجز ،کیپ ،سر پرباندھنے والی پٹیاں ،پاکستانی پرچم کے ڈیزائن سے آراستہ ٹی شرٹ و سوٹ وغیرہ سمیت دیگر آرائشی اشیاء بڑی تعداد میں فروخت کی جا رہی ہیں ۔13866933_1192953097445333_1259618096_n
13883928_1192953137445329_159267654_n
13884576_1192953117445331_1833095063_n