اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,440FansLike
9,992FollowersFollow
565,500FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

رنبیر اور ایشوریا کے قابل اعتراض مناظر فلمانے پر بچن خاندان ناراض

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور ایشوریا رائے بچن نے نامور فلمساز کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کے لیے قابل اعتراض مناظر کی عکس بندی کرائی جس پر بچن خاندان نے ناراضی کا اظہار کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور اور ایشوریا رائے بچن نے نامور فلمساز کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کے لیے قابل اعتراض مناظر کی عکس بندی کرائی جس پر بچن خاندان نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے اپنی بہو ایشوریا کو فلم سے یہ مناظر ہٹانے کا کہا تھا۔ رپورٹس کے مطابق سابق حسینہ عالم ایشوریا کے کہنے پر کرن جوہر نے پہلے فلم سے مناظر ہٹانے سے انکار کردیا تھا تاہم امیتابھ بچن کی درخواست پرفلمساز نے مناظر کو فلم سے ہٹا دیا۔واضح رہے کہ کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل ‘‘ میں رنبیر کپور،فواد خان، ایشوریا رائے بچن اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کریں گے۔