اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

851,131FansLike
9,980FollowersFollow
563,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

چینی پھل فروش کا تربوز فروخت کرنے کا انوکھا طریقہ

بیجنگ(ویب ڈیسک) چین میں ایک کسان نے اپنے تربوز فروخت کرنے کے لیے دلچسپ طریقہ اختیار کیا ہے جس میں وہ وہ تربوز پر اپنے ناخن سے خوبصورت انداز میں خوش بختی اور دعائیہ کلمات لکھ کر انہیں فروخت کرتا ہے۔چینی کے رہائشی گیو ژنلیانگ نے پھل فروخت کرنے کا یہ نیا طریقہ اختیار کرکے صرف 11 روز میں 3 ہزار کلوگرام کے برابر تربوز بیچے ہیں۔ اس سے قبل ان کے تربوز کم کم فروخت ہوتے تھے جس سے انہیں خیال آیا کہ کیوں نہ تربوزوں پر خطاطی کے انداز میں خوبصورت جملے لکھ کر فروخت کیے جائیں۔ژنلیانگ کو خیال سوجھا کہ کیوں نہ تربوز پر کوئی اچھی بات تحریر کرکے ٹھیلے پر رکھا جائے اور یوں لوگ اس جانب متوجہ ہونا شروع ہوئے اور دونوں تربوز فروخت ہوگئے۔ اب وہ صرف 10 منٹ میں اپنے ناخن سے تربوز پر تحریر لکھ سکتا ہے۔پھل فروش چینی زبان میں خیرخواہی، دعا اور خوشبختی کی تحریریں لکھتا ہے اور اس کی بدولت تربوز بہت تیزی سے فروخت ہوجاتےہیں۔ خریدار اس سے تربوزوں پر سالگرہ مبارک اور دیگر پیغامات بھی لکھواتے ہیں۔