بااثرملزمان کیخلاف عدم کاروائی پرمکینوں کا تھانہ سبزی منڈی کےسامنےاحتجاجی مظاہرہ

گوجرانوالہ(نامہ نگار)بااثر ملزمان کیخلاف عدم کاروائی پر مکینوں کا تھانہ سبزی منڈی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ‘شدید نعرے بازی‘سی پی او گوجرانوالہ نے انکوائری کا حکم دیدیا تفصیلات کے مطابق تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ شہباز کالونی کے رہائشی سبحان کا اپنے قریبی عزیز انور کیساتھ مکان کا تنازعہ چل رہا تھا جوکہ بیرون ملک چلا گیا بعد میں علاقہ کا بااثر شخص راشد قادری اپنے غنڈہ عناصر کیساتھ محنت کش کے مکان پر قبضے کیلئے کوششیں کرنے لگا اور متعدد مرتبہ سبحان اور اسکے اہلخانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں چند روز قبل راشدنے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سبحان پرحملہ کردیا اور چھریوں ، ڈنڈوں کے وار کرکے سبحان کو اسکے بیٹے سمیت زخمی کردیا جبکہ ملزمان نے اسلحہ سے فائرنگ کرتے ہوئے سبحان کی بہو نائیلہ رضوان کو بھی شدید زخمی کردیا محنت کش سبحان نے ملزمان راشد قادری، شیخ نواز وغیرہ کیخلاف تھانہ سبزی منڈی میں مقدمہ درج کروادیا پولیس نے وقوعہ کے دو ملزمان کو حراست میں لیکر باقی بااثر ملزمان کو رہا کردیاتھانہ میں رہائی کے فوری بعد راشد نے اپنے ساتھیوں کیساتھ ملکر مقدمہ کی پیروی کرنے پر سبحان کے قریبی عزیز لقمان کو اغواء کرلیااور شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زخمی حالت میں سڑک پر پھینک دیا جس کا مقدمہ درج کروانے کیلئے مضروب نے میڈیکولیگل حاصل کرکے راشد اور اسکے ساتھیوں کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے سبزی منڈی پولیس کو دوبارہ درخواست دی تو پولیس نے مبینہ طور پر ملزمان سے ساز باز کرلی اور مدعی مقدمہ پر صلح کیلئے دباؤ ڈالنا شروع کیا ملزمان کیخلاف عدم کاروائی پر شہباز کالونی کے مکینوں نے گذشتہ روز تھانہ سبزی منڈی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملزمان و سبزی منڈی پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی گوجرانوالہ، سی پی او گوجرانوالہ وقاص نذیر ودیگر حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔دوسری طرف سی پی اوگوجرانوالہ نے مدعی مقدمہ کی درخواست پر سبزی منڈی پولیس کو انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔ اور حملہ کرتے ہوئے سبحان کے دیگر رشتہ داروں کو بھی شدید زخمی کردیا جس کا میڈیکولیگل حاصل کرکے مقدمہ وغیرہ کا علاقہ کے بااثر افراد راشد قادری، شیخ نواز وغیرہ کیساتھ مکان پر قبضہ کا تنازعہ چلا آرہا تھا جس کی وجہ سے راشد قادری متعدد مرتبہ اپنے غنڈہ عناصر کے ساتھ محنت کش سبحان کے گھر دھاوا بول چکا تھا ۔