اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,707FansLike
9,983FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

قرۃالعین بھارتی موسیقارسلیم سلیمان کیساتھ کام کی خواہشمند

نئی دہلی(شوبز ڈیسک) پاکستانی گلوکارہ قرۃالعین بلوچ نے کہا ہے کہ انھیں بھارتی موسیقاروں میں سب سے زیادہ موسیقار جوڑی سلیم ۔سلمان اور گلوکارہ جسمین سیندلس( Jasmine Sandlas )پسند ہیں اور وہ ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں یہ بات انھوں نے بھارتی خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو ایک ای میل انٹرویو کے دوران کہی۔قرۃ العین بلوچ جن کا حال ہی میں بھارتی فلمساز موہت سوری نے البم ’’سائیاں‘‘ ریلیز کیا ہے کا اپنے اس البم کے متعلق کہناتھا کہ’’ سائیاں ‘‘ہم سب کے اندر کی آواز ہے اور مجھے امید ہے کہ اسے بہت پذیرائی ملے گی ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ وہ بھارت میں اپنے پرستاروں سے بہت محبت کرتی ہیں اور ان کی خواہش پر بھارت میں پرفارم کرناچاہتی ہیں مگر ابھی ایسا کوئی منصوبہ تیارنہیں ہواہے تاہم انھیں امید ہے کہ جلد ہی کوئی پروگرام ضرور بن جائے گا جب وہ بھارت آئیں گی ۔