اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,530FansLike
9,981FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سیوریج سسٹم ناکارہ، نالے بند، موسلا دھار بارش نےکامونکی کو ڈبو کر رکھ دیا

انڈر پاس اور سڑک برابر، شہر دو حصوں میں بٹ کر رہ گیا، ٹی ایم اے اہلکار لمبی تان کر سوگئے، سیوریج سسٹم پر لگائے گئے پنتالیس کروڑ روپے کھوہ کھاتے چلے گئے
کامونکے (ارشدرشید طو ر سے ) سیوریج سسٹم اور بند نالوں کی وجہ سے ہونے والی موسلادھار بارش نے پورے شہر کو ڈبو دیا، تفصیل کے مطابق کامونکے میں موسم برسات کی چو تھی بڑی بارش ہوئی ہے جس سے جی ٹی روڈ ، سروس روڈ ،منڈیالہ روڈ ، تھانہ روڈپر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا جس سے ٹریفک معطل ہوگئی ،دو گھنٹے کے بعد ٹریفک کی سُست روی سے روانی شروع ہوئی ، شدید با رش محلہ فیصل ٹاون، دولت پو رہ، بلال پارک چا ندنی چوک،سبزی منڈی،مین بازارمیں 2سے 5فٹ تک پانی بھر گیا ، تمام انڈر پاسسز پانی سے مکمل بھر چکے ہیں ، جس سے کامونکے شہر دو حصوں میں بٹ کر رہ گیا ہے ، لو گوں کے گھر وں میں کئی کئی فٹ پانی ہونے کی وجہ سے لوگو ں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑاجبکہ ملازمین اور مزدور طبقہ اپنے کاموں پر روانہ نہ ہو سکا ، یاد رہے کہ یہاں پر دو سال قبل سیوریج سسٹم ڈالا گیا جس پر پینتالیس کروڑ روپے کی رقم خرچ کی گئی لیکن ناقص ڈیزائنگ کی وجہ سے پورا سیوریج سسٹم ناکام ہوگیا ہے ۔دوسری طرف گندے نالے میں چھ چھ فٹ گاب بھرچکی ہے لیکن نالوں کی صفائی کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا ، بر سات میں شدید ترین بارشوں کے سلسلہ میں میڈ یا کے بار بار تو جہ دلانے کے ٹی ایم اے کسی قسم کے انتظامات کرنے میں ناکام رہی ۔