اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,491FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بچوں کی اغوا کاری کے شبہ میں پکڑا جانے والے نوجوان کی اصلیت کیا نکلی؟ دھنائی کے بعد کیوں چھوڑ دیا گیا؟

نوشہرہ ورکاں(میاں عمران بشیر سے)بچوں کے اغوا کے شبہ میں پکڑا جانے والا نوجوان لڑکی کا عاشق نکلا، محلہ پرانا کمیٹی گھر کی ایک گلی کا چھٹی بار چکر لگانے والےاس لڑکے کو محلے کے نوجوانوں نے پکڑ کر بازپرس کی تو آئیں بائیں شائیں کرنے لگا۔ اس کی حواس باختہ گفتگو نے اسے مشکوک بنایا تو نوجوانوں نے اس کی دھنائی شروع کر دی۔ جب اچھی خاصی ٹھکائی ہو چکی تو اس نے بتایا کہ وہ اغوا کار نہیں بلکہ کسی لڑکی سے ملنے کے لئے آیا ہے۔ اس کی اس بات کی تصدیق کے بات اسے چھوڑ تو دیا گیا لیکن ڈنڈ بیٹھکوں کے بعد فوجی سیلیوٹ کروا کر اسے جانے کی اجازت دی گئی۔