اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سیاسی لینڈ مافیا کے ریلوے اسٹیشنوں کی کروڑوں اربوں روپے مالیتی اراضی پر قبضے

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)گورنمنٹ اقبال ہائی سکول و دیگر تعلیمی اداروں پر قبضے میں ناکامی کے بعد سیاسی لینڈ مافیا نے ریلوے اسٹیشنوں کی کروڑوں اربوں روپے مالیتی اراضی پر قبضے کر رہے ہیں ۔ انشاء اﷲ تعالی جامع مسجد صراط اولڈ سٹی ریلوے اسٹیشن گوجرانوالہ پر ناجائز قبضے و بندر بانٹ کو عوام ناکام بنا دینگے ۔ ان خیالات و جذبات کا اظہار ممتاز عوامی شہری سماجی دینی سیاسی شخصیات حاجی شیخ محمد خالد احرار ‘فضل الرحمن ‘علامہ زاہد الراشدی ‘شیخ محمد الیاس ‘حاجی نذیر احمد ‘احسان الحق ایڈووکیٹ ‘میاں احسان اﷲ شمیم ایڈووکیٹ ‘شفقت قریشی ‘شمشاد قریشی ‘نصیر الدین ہمایوں ملک ‘چوہدری احسان اﷲ ‘عبید اﷲ ‘ڈاکٹر خورشید احمد کمبوہ نے اپنے الگ الگ بیانات میں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 1832 میں تعمیر ہونیوالا اندرون شہر گوجرانوالہ ریلوے کو اربوں روپے کا منافع ہوا جبکہ مشرف دور میں اسے بند کر کے ملک و قوم سے دشمنی کی گئی اور اب گوجرانوالہ کا بدنام زمانہ سیاسی لینڈ مافیا اس پر قبضے کیلئے اﷲ کے پاک گھر جامع مسجد صراط کو شہید کرنیکی تیاریاں کر رہے ہیں ۔ جس کیخلاف بیس لاکھ عوام سروں پر کفن باندھ کر آئینگے اور خانہ خدا کو ہر حال اﷲ کی مدد سے بچائینگے ۔