سکول کی بچیوں پر اینٹوں سے بھری ٹرالی الٹ گئی، 8زخمی

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)سینسرہ گورائیہ مین نالہ کی صفائی کے بعد پشتوں کی سطح بلند کرنے سے ٹریفک میں رکاوٹ سکول کی بچیوں پر اینٹوں سے بھری ٹرالی الٹ گئی ۔ آٹھ بچیاں زخمی ہو گئیں ۔ اہل علاقہ سراپا احتجاج ‘سڑک کی فوری تعمیر راستوں کو ہموار کرنیکا مطالبہ زور پکڑ گیا ۔ متاثرہ کھلی کچہری میں پہنچ کر دہائی دیتے رہے ۔ اعلی حکام نے سڑک کی جلد سے جلد تعمیر و توسیع کا حکم دیدیا ہے ۔ جبکہ متاثرہ عوام نے یہاں سے گذرنے والے ہزاروں طلباء و طالبات اساتذہ و دیگر مکینوں کو جلد سے جلد سہولیات دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔