اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,362FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سعودی دارالحکومت ریاض میں آتشزدگی،6فلپائنی ہلاک

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی دارالحکومت ریاض میں آتشزدگی کے ایک واقعہ میں چھ فلپائنی باشندے ہلاک ہوگئے۔ عرب نیوز نے فلپائنی سفارتخانے کے حوالے سے بتایا ہے آگ لگنے کا واقعہ ضلع سلیمانیہ میںپیش آیا جہاں ہلاک ہونے والے تمام افراد کی شناخت بھی ہوگئی ہے۔ صرف ریاض ملٹری ہسپتال میں کام کرنے والا فلپائنی باشندہ محفوظ رہا جس نےحکام کو بتایا کہ وہ ہفتے کے روز معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی پر گیاجبکہ اس کی بیوی اور دو بچے گھر میں سورہے تھے۔ڈیوٹی پر پہنچنے کے ایک گھنٹے بعد ہی اسے اپارٹمنٹ کے نگران نے واقعہ کی اطلاع دی۔ جب وہ واپس پہنچا تو تمام متاثرین کو ہسپتال منتقل کیا جاچکا تھا۔حکام کے مطابق تمام افراد کی موت دم آگ لگنے سے پیداہونے والے دھوئیں سے دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔آگ اپارٹمنٹ کے گراو¿نڈ فلور پر لگی جس نے عمارت کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔