اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,909FansLike
9,984FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کو سخت سزا دی جائے، جدہ کے پاکستانیوں کا مطالبہ

جدہ (خالد نواز چیمہ) جدہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے کراچی میں ایم کیو ایم کی طرف سے پاکستان مخالف نعروں کی شدید مذمت کی ہے ۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں چوہدری شہباز حسین، ملک محی الدین، راجہ شمروز ، کامران بٹ اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ ارشد، پاکستانی کمیونٹی کے رہنماؤں عدنان صدیقی ، راجہ بدر نے اپنےبیان میں کہا کہ ایم کیو ایم کی طرف سے وطن دشمنی کا مظاہرہ پہلی بار نہیں ہوا ۔ لیکن اس بار کی گئی ہرزہ سرائی برداشت سے باہر ہے۔ انہوں نے کراچی پریس کلب، اے آر وائی اور سما نیوز کے دفاتر، گاڑیوں اور کارکنوں پر حملے کی بھی پرزور مذمت کی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے