اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,731FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی کے کامیاب مارچ اور جلسے سے حکمرانوں کے محلات کے در و دیوار بھی کانپ اٹھے ہیں۔چوہدری محمد ناصر چیمہ

قلعہ دیدارسنگھ(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما این اے 98- چوہدری محمد ناصر چیمہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کامیاب مارچ اور جلسے سے حکمرانوں کے محلات کے در و دیوار بھی کانپ اٹھے ہیں اور انکے درباریوں کی طرف سے رد عمل اس کا واضح ثبوت ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ڈیر ہ بیک چک میں ایک کارنر میٹنگ سے دوران خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ عمران خان کاآئندہ کے لائحہ کا اعلان کرپشن زدہ حکمرانوں کو کٹہرے میں لانے کا سبب بنے گا اور ان سے لوٹی گئی قومی دولت کی پائی پائی کا حساب لیا جائیگا‘آخر میں انہوں نے کہاکہ عمران خان سمیت پوری قوم نوازشر یف سے پانامہ لیکس کا حساب مانگ رہی ہے مگر وہ قوم کو حساب دینے کیلئے تیار نہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ چور کی داڑھی میں تنکا ہیں کیونکہ اگر نوازشر یف کا دامن صاف ہوتا تو کب کا جواب دے چکے ہوتے‘کرپشن کے خلاف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچاکر دم لیں گے ۔