اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,909FansLike
9,984FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بدبخت بیٹے نے معمولی تنازعہ پر باپ کو قتل کر دیا، ملزم گرفتار

وہاڑی(بیورورپورٹ)خون سفید ہو گیا ، بدبخت بیٹے نے معمولی تنا زعہ پر مبینہ طور پر فا ئر نگ کرکے باپ کو قتل کردیا اور ہارٹ اٹیک ہونے کا ڈرامہ رچا دیا ، پو لیس تھانہ لڈن نے کا رروائی شروع کردی ، نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال شفٹ کردی ، مبینہ ملز م گرفتار، اعتراف جرم کرلیا، ذرائع کے مطابق علاقہ موضع غلام شاہ میں معمولی تنازعہ پر بد بخت بیٹے جہا نگیر شاہ نے مبینہ طور پر فا ئر نگ کرکے باپ کو ہارٹ اٹیک سے موت ہوئی ہے جس پر پو لیس تھانہ لڈن نے موقعہ پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے لی اور مبینہ ملز م جہا نگیر شاہ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی جس پر مبینہ ملزم نے اقرار جرم کرلیا ، پولیس نے نعش کو مقامی ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے شفٹ کردیا