اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,186FansLike
9,993FollowersFollow
566,500FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

بطخ کا جان بچانے والے شخص کا ساتھ چھوڑنے سے انکار

اوریگون(ویب ڈیسک) امریکا میں 2 سال قبل مائیک نامی ایک شخص نے بطخ کے کمزور بچے کو پانی میں ڈوبنے سے بچایا تھا اور اس کے بعد وہ اس کے ساتھ ہی رہتا ہے اور کائل نامی بطخ نے اسے چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔امریکی شہری مائیک کے مطابق بطخ کو میلوں دور چھوڑنے کی کوشش بھی کی گئی لیکن وہ گھر واپس پہنچنے سے پہلے ہی پرواز کرکے وہاں پہنچ جاتی ہے، کئی بار اگر کبھی جھنجھلا کر اسے ساتھ چھوڑنے کا کہا گیا تو بطخ خاموشی سے اس کے گھر جاکر اپنے مالک کا انتظار کرتی رہتی ہے۔مائیک نامی امریکی شہری کا کہنا ہےکہ اس کے علاوہ بطخ مائیک کے دوستوں سے بھی جلتی ہے اور اس کے قریب آنے والوں کو تنگ کرتی ہے جب کہ بطخ اپنے دوست پرندوں کے ساتھ کھیلتی بھی ہے۔