اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,871FansLike
9,998FollowersFollow
568,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت نے ضلع خوشاب میں تمام صدور اور جنرل سیکرٹری نامزد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جوہرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت نے ضلع خوشاب کی چاروں تحصیلوں اور چار میونسپل کمیٹیوں کے صدور اور جنرل سیکرٹری نامزد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پی ٹی آئی ضلع خوشاب کی صدر جویریہ ظفر آہیر اور جنرل سیکرٹری پیر فیض الحسن گیلانی نے بتایا ہے کہ پارٹی قیادت نے تحصیل خوشاب کیلئے ملک حامد محمود وڈھل کو صدر ‘ سمیع اﷲ ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری ‘ تحصیل نورپورتھل کیلئے سردار علی حسین بلوچ کو صدر ‘ ملک گلداد خان بگھور کو جنرل سیکرٹری ‘ تحصیل نوشہرہ کیلئے اخلاق مثال کو صدر سجاول حیات خان کو جنرل سیکرٹری ‘ تحصیل قائدآباد کیلئے عطاء اﷲ خان نیازی کو صدر اور حبیب اﷲ کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا ہے۔ میونسپل کمیٹی جوہرآباد کیلئے وفادار حسین کو صدر ‘ شاہد حسین اعوان کو جنرل سیکرٹری ‘ میونسپل کمیٹی خوشاب کیلئے زمرد عباس بلوچ کو صدر ‘ طاہر نوازاعوان کو جنرل سیکرٹری ‘ میونسپل کمیٹی مٹھہ ٹوانہ کیلئے شاہد تھہیم کو صدر محمد عمیر کو جنرل سیکرٹری ‘ میونسپل کمیٹی نورپورتھل کیلئے محمد ممتاز چوہان کو صدر ‘ شیخ آفتاب کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ نو منتخب عہدیدار ضلع خوشاب میں پی ٹی آئی کو مضبوط اور فعال بنانے کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔