اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,829FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھارتی حکومت کی فواد خان کی فلم کی ریلیز کیلئے تعاون کی یقین دہانی

نئی دلی(شوبز ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کے بعد بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی اداکار کی شمولیت کی وجہ سے فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی ریلیز روکنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد بھارتی حکومت نے فلم کی ریلیز کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل کے پروڈیوسر مکیش بھٹ نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی جس کے بعد مکیش بھٹ کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ نے یقین دہائی کرائی ہے کہ وہ تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کر کے ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی پرامن طریقے سے ریلیز کو یقینی بنائیں گے۔دوسری جانب فلم کے ہدایت کار کرن جوہربھی انہتا پسند ہندوؤں کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ وہ آئندہ اپنی فلموں میں کسی پاکستانی اداکار کو کاسٹ نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ فلم اے دل ہے مشکل کی کاسٹ میں پاکستانی اداکار فواد خان بھی شامل ہیں جس کی وجہ سے ہندو انتہا پسند تنظیم مہاراشڑا نونرمان سینا (ایم این ایس) نے اس فلم سمیت ایسی تمام فلموں کی بھارت میں نمائش نہ ہونے کی دھمکی دے دی جس میں پاکستانی اداکار کام کر رہے ہوں۔