ڈاکٹر سجاد کریم (ستارہ قائد اعظم) آج سے سری لنکا کے سرکاری دورے پر پہنچ چکے ہیں

نیلسن(ویب ڈیسک)چئیرمین ای یو ساؤتھ ایشیا ٹریڈ مانیٹرنگ بورڈ، چئیرمین یورپین پارلیمنٹ ایتھکس ایند سٹنڈرڈ کمیٹی اور نارتھ ویسٹ انگلینڈ سے رکن یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد کریم (ستارہ قائد اعظم) آج سے سری لنکا کے سرکاری دورے پر پہنچ چکے ہیں۔ان کا یہ دورہ پچھلے دنوں سری لنکا کے وزیر اعظم وکرم سنگھے کے دورے کے جواب میں یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے ترتیب دیا گیا ہے جس میں سری لنکا کے لیئے جی ایس پی پلس معاہدہ پر معاملات طے کرنے کے مرحلے سے دونوں فریق گزر رہے ہیں ۔سجاد کریم کی وزیر اعظم وکرم سنگھے سے آج بڑی تفصیل سے ملاقات بھی ہوئی ہے۔