اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,909FansLike
9,984FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اجوکا تھیٹر کا چار روزہ امپاور یوتھ تھیٹر فیسٹیول شروع

لاہور(شوبزڈیسک) اجوکا تھیٹر کاچارروزہ دوسرا سالانہ امپاور یوتھ تھیٹر فیسٹیول بخاری آڈیٹوریم میں شروع ہوگیا۔فیسٹیول کاانعقاداجوکا تھیٹر اورگورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے اشتراک سے کیاگیاہے ۔فیسٹیول میں جامعہ پنجاب ، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز ، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ، ایکٹر سٹوڈیو کراچی ، سنگت تھیٹرگروپ سمیت دیگر اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جو دلچسپ موضوعات پر فکر انگیز کھیل پیش کررہی ہیں ۔فیسٹیول کا آغاز اجوکا تھیٹر کے مقبول کھیل میرا رنگ دے بسنتی چولا سے ہوا ۔مذکورہ کھیل برصغیر کی تحریک آزادی کے ہیرو اور انقلابی سکھ نوجوان بھگت سنگھ کی قربانی پر مبنی ہے ۔کھیل میں مرکزی کردار نوجوان فنکار نروان ندیم نے اداکیا ۔ کھیل کے آغاز سے قبل بھگت سنگھ کی سوانح عمری پر مبنی ایک مختصر ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی ۔