اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دوکشمیری طالب علم شہید

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران سرینگر میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو شہر کے علاقے سرائے بالا میں ایک آپریشن کے دوران شہید کیا۔بھارتی پولیس نے نوجوانوں کے قتل کے خلاف لال چوک میں احتجاج کرنے والے مظاہرین پر آنسو گیس اور پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا۔ ادھر پلوامہ کے علاقے کاکہ پورہ میں لوگوں نے نوجوانوں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہید نوجوان امرسنگھ کالج سرینگر کے طلباء تھے اور انہیں فوجیوں نے سرینگر میں ایک حملے میں ایک افسر سمیت تین بھارتی پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد ایک انتقامی کارروائی میں شہیدکیا۔دریں اثناء جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کے ترجمان نے بھارتی پولیس کی طرف سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماءاور پارٹی چیئرمین نعیم احمدخان کو کشتواڑ کے علاقے چھترو جانے کی اجازت نہ دینے کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت اور اسکی کٹھ پتلی انتظامیہ کی اس طرح کی ظالمانہ پالیسیوں سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال کا سخت نوٹس لیں۔ سماء/اے پی پی