اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,443FansLike
9,987FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھارتی اداکارہ ریکھا موہن پراسرار طور پر ہلاک

ممبئی(شوبزڈیسک) بھارتی ملایم فلموں کی اداکارہ ریکھا موہن ریاست کیرالا میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملایم فلموں کی اداکارہ ریکھا موہن ریاست کیرالا کے شہر شوبھا کے علاقے تھری سور میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریکھا کی پر اسرار موت دو روز قبل واقع ہوئی، اور اداکارہ نے کھانا کھانے کے بعد کسی سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نا ہی کسی کا فون سنا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے کھانے میں کوئی چیز ملائی گئی تھی تاہم یہ سب کہنا قبل از وقت ہوگا۔ بھارتی تامل فلموں کی اداکارہ پوجا ایچ نے خودکشی کرلی پولیس حکام ابھی تک یہ پتہ کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ آیا یہ خود کشی کا واقعہ ہے یا پھر انہیں زہر دے کر مارا گیا ہے، پولیس نے اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تھری سور میڈیکل کالج منتقل کر دیا ہے۔ بھارتی پروڈیوسر کی فلم کی ناکامی کے ڈر سے خود کشی واضح رہے کہ ریکھا موہن نے 1996 میں ملائم فلم ادھیانا پالاکن میں ماموتی کا کردار ادا کیا تھا جب کہ 1997 میں فلم نی وروولم میں بھی اداکاری کی تھی۔ اس کے علاوہ ملایم ڈرامہ سیریل شتھری جنمم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔