اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

871,130FansLike
9,992FollowersFollow
567,000FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

یکم جون سے پہلے یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب بیشتر اشیاءکی قیمتیں کم کر دی جائیں گی: حکام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیلٹی سٹورز حکام نے کہا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب بیشتر اشیاءکی قیمتوں میں کمی کی جا رہی ہے۔چیئرمین ہدایت اللہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس ہوا جس میں یوٹیلٹی سٹورز کے حکام نے بتایا کہ یکم جون سے ملک بھر کے سٹورز پر مشروبات کی قیمت میں 30 روپے تک کمی ہو گی جبکہ آٹا 6 روپے فی کلو کم ہو گا۔ حکام نے کمیٹی کو مزید بتایا کہ یکم جون سے ہی چینی 5 روپے فی کلو، گھی اور کوکنگ آئل 10 روپے فی کلو، ڈبے کے دودھ میں 8 روپے فی کلو اور چائے کی پتی کی قیمت میں 87 روپے فی کلو کمی کی جائےگی جبکہ کھجور کی قیمت میں 40 روپے سے 80 روپے فی کلو کمی ہو گی۔