اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شاہ سلمان نے خشک سالی کے متاثر مزارعین کو جاری قرضہ معاف کردیا

جدہ (ویب ڈیسک) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے خشک سالی کے متاثر مزارعین کو جاری قرضہ معاف کرنے کے احکامات صاد کردئیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق الدرع العربی کے علاقے میں خشک سالی کی وجہ سے ان کی فصلیں تباہ ہوگئیں جس کی وجہ سے ان کو کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ اس لئے ان کے قرضہ جات معاف کئے جائیں۔ قرضوں کی معافی کی درخواست کی وصولی کے بعد وزارت زراعت و ماحولیات کی جانب سے کمیٹی تشکیل دی گئی تاکہ اس امر کا جائزہ لے کر رپورٹ ایوان شاہی میں پیش کی جاسکے۔ اس حوالے سے وزیر ماحولیات اور پانی وزراعت انجینئر عبدالرحمن بن عبدالحسن نے بتایا کہ کمیٹی کی رپورٹ پر خادم شریفین نے علاقے کے تمام مزارعوں کے قرض معاف کرنے کے احکامات صادر فرمائے۔