اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان کا افغان طالبان سے مجبوری کا رشتہ ہے :سینئر افغان صحافی غلام جیلانی زواک

اسلام آباد(ویب ڈیسک)افغانستان کے سینیئر صحافی اور ٹی وی چینل’’ کابل نیوز ‘‘کے ڈائریکٹر نیوز غلام جیلانی زواک نے کہاہے کہ افغان طالبان کا پاکستان سے اعتماد نائن الیون کے بعد سے مجروح ہو گیا تھا،ملا منصور کی ہلاکت سے یہ اعتماد مزید مجروح ہو گیا اور اب دونوں کے درمیان اعتماد کی بجائے مجبوری کا رشتہ ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے‘‘ کے مطابق غلام جیلانی زواک کا کہنا تھا کہ طالبان کے کسی بھی نئے امیر کے لیے شروع میں ہی امن بات چیت کرنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ دہائیوں سے طالبان جنگجوؤں کہ ’’جہاد‘‘کی ترغیب دے کر انتہا کے شدت پسند واقعات میں ملوث کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے نئی قیادت کے لیے مشکل ہوتا ہے کہ وہ صلح کی بات کرے، اس وجہ سے اب ایک عرصے تک بات چیت یا مذاکرات ہونا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پاکستان میں ہے جبکہ پاکستانی حکومت انھیں دفاعی مقاصد کے لیے اپنا سٹریٹیجک اثاثہ سمجھتی ہے،’پاکستان میں ملا عمر کی مبینہ طبی موت پر سوالات تھے، اب ملا منصور کی ہلاکت کے بعد یہ اعتماد مزید مجروح ہو گا کیونکہ یہاں نہ صرف افغان طالبان بلکہ دیگر حلقوں میں بھی کہا جا رہا ہے کہ ملا منصور طالبان دھڑوں کو متحد نہیں کر سکے اس وجہ سے پاکستان نے امریکہ سے مل کر انہیں ختم کر دیا ہے ۔