اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,105FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ایسے جوتے جنہیں کھا کر مزا آجائے

اوساکا (ویب ڈیسک) جاپان میں ایسے جوتے بھی فروخت کئے جارہے ہیں جنہیں ہر کوئی مزے لے کر کھانا چاہتا ہے کیونکہ یہ جوتے چاکلیٹ سے بنے ہوئے ہیں۔ اوساکا، جاپان کے ریہگا رائل ہوٹل میں ’لی ایکلات چاکلیٹ بوتیک‘ کے ذہین ماسٹر شیف، موتوہیرو اوکائی نے یہ جوتے اس انداز سے تیار کئے ہیں کہ اپنے تلووں سے لے کر فیتوں تک، دیکھنے میں یہ چمڑے سے بنے ہوئے اصلی جوتے لگتے ہیں؛ لیکن ایسا ہر گز نہیں۔ موتوہیرو اوکائی نے چاکلیٹ پر اپنی خصوصی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ جوتے تیار کئے ہیں جن میں سے ہر ایک کی لمبائی 10.2 انچ ہے جبکہ یہ مکمل طور پر چاکلیٹ سے بنائے گئے ہیں۔ یہ جوتے تین رنگوں میں دستیاب ہیں: ڈارک براؤن، لائٹ براؤن اور ریڈ براؤن (سرخی مائل بھورا)؛ جبکہ انہیں چمڑے جیسے اصلی جوتوں کی آخری شکل دینے کےلئے بہت زیادہ مہارت اور صبر آزما مرحلے سے گزارنا ضروری ہوتا ہے جس میں غلطی کا امکان بھی بہت زیادہ ہوتا ہے۔ chocolate-shoes اسی مہارت اور مشقت کی وجہ سے یہ چاکلیٹی جوتے بہت مہنگے بھی ہیں اور ان کے ہر جوڑے کی قیمت 29160 ین (تقریباً 26000 پاکستانی روپے) ہے۔ البتہ ان کے ہر ڈبے میں جوتوں کے علاوہ جوتے پہننے میں مدد دینے والا شو ہارن اور شو کریم کا ایک جار بھی رکھے گئے ہیں؛ اور یہ سب کے سب چاکلیٹ ہی سے بنے ہوئے ہیں۔ shoeacessory اگر آپ شوق رکھتے ہیں اور یہ مہنگے چاکلیٹی جوتے خریدنا بھی چاہتے ہیں تو آپ کو تیار رہنا ہوگا کیونکہ ان جوتوں کے صرف 9 جوڑے تیار کئے جارہے ہیں جو ’’جنٹل مینز ریڈیئنس‘‘ سے ’’پہلے آئیے، پہلے پائیے‘‘ کی بنیاد پر 20 جنوری سے 7 فروری تک فروخت کئے جائیں گے اور کامیاب خریداروں کو 7 سے 14 فروری کے دوران، یعنی ویلنٹائنز ڈے تک سپلائی کردیئے جائیں گے۔chocolate-shoes-01