اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,650FansLike
9,984FollowersFollow
564,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

فوجی قیادت سے متعلق افواہیں اور پرو پیگنڈے بے بنیاد اور افسوسناک ہیں :ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈی جی آئی ایس پی آ ر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے واضح کیا ہے کہ فوجی قیادت سے متعلق افواہیں اور پرو پیگنڈے بے بنیا د اور افسوسناک ہیں ،فوج میں کسی بھی تبدیلی سے متعلق آئی ایس پی آر خود آگاہ کرے گا ۔ جی ایچ کیو میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج اور فوجی قیادت سے متعلق منفی پروپیگنڈے سے اجتناب کیا جائے ،فوج میں کسی بھی تبدیلی سے متعلق آئی ایس پی آر خود آگاہ کرے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ فوج میں معمول کی ترقیوں ،تعیناتیوں اور تبادلوں پر قیاس آرائیاں درست نہیں ہیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل جی ایچ کیو میں کمان کی تبدیلی کی تقریب کے دوران نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے بھی میڈ یا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میڈ یا میں مایوسی کی باتیں نہیں ہونی چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر حالات جلد ہی بہتر ہو جائیں گے ، میڈ یا مثبت کوریج کرے اور پاک فوج کا مورال بلند رہے ،میڈ یا کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔