اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,634FansLike
9,993FollowersFollow
565,600FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

کوریا میں لڑکی کا ویکیوم کلینر کی مدد سے بلند عمارت پر چڑھنے کا مظاہرہ

جنوبی کوریا(ٹیکنالوجی ڈیسک)جنوبی کوریا میں مہم جو لڑکی (راک کلائمبر) سیئرا بلیئر نے ویکیوم کلینر کے ذریعے 140 میٹر اونچی بلڈنگ پر چڑھنے کا مظاہر کیا۔لڑکی کی کمر پر بغیر تاروں کے بیٹری کی مدد سے چلنے والا ویکیوم کلینر باندھا گیا اس طرح اس کا اپنا اور ویکیوم کلینر کا کل وزن 76 کلو ہو گیا۔ اتنے وزن کے باوجود ویکیوم کی طاقت اور لڑکی کی مہارت بلڈنگ کی چھت تک پہنچنے میں کامیاب رہی۔ یہ مظاہرہ دیکھنے کے لیے لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے لڑکی کو یہ کرتب دکھانے پر خوب داد دی۔ویکیوم کی طاقت پر بھروسہ کرکے اتنی اونچائی تک جانا انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا تھا کیونکہ صرف ایک پھسلن اسے نیچے موجود پتھریلی سڑک پر پہنچا سکتی تھی۔ چونکہ یہ کرتب تشہیری مقاصد کے لیے تھا اس لیے تمام حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے تاکہ لڑکی کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ آپ کی معلومات کے لیے بتاتے چلیں کہ سیئرا کوئی معمولی لڑکی نہیں بلکہ 2015 میں ہونے والے ایکسٹریم رک کلائمبنگ مقابلے کی چیمپیئن بھی ہے۔