اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,066FansLike
9,998FollowersFollow
567,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گورنمنٹ ہائی اسکول سکرنڈ کی جانب سے سندھ کا ثقافتی دن منایا گیا

سکرنڈ (کنور ظفر عبدالحئی )گورنمنٹ ہائی اسکول سکرنڈ کی جانب سے سندھ کا ثقافتی دن منایا گیا اس موقع پر گورنمنٹ ہائی اسکول سکرنڈ سے ہیڈ ماسٹر نبی بخش چانڈیو اور دیگر ٹیچرز کی سربراہی میں ریلی نکالی گئی جو کہ صحافی چوک کا چکر لگا کر دوبارہ گورنمنٹ ہائی اسکول پہنچی جہاں ہیڈ ماسٹر نبی بخش چانڈیو نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ کی ثقافت ہزاروں سال پرانی ہے اور ہم اپنی ثقافت کو اپنی نئی آنے والی نسلوں میں منتقل کرنے جا رہے ہیں ۔ اس موقع پر پریس کلب سکرنڈ کے صدر محمد صدیق منگیو نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ کی اجرک کے تین رگوں میں سندھ کی ثقافت ہے یہ تینوں رنگ سندھ کے امن پسند ہونے محبت والے، اور اپنی دھرتی کے دفاع میں کسی قربانی سے گریز نہ کرنے کی نشانی ہے اس موقع پر بچوں نے مختلف ٹیبلو پیش کئے اور خاص طور پر سندھ کی شادی کی رسم کا ٹیبلو قابل دید تھا اس موق پر اسکول کے بچوں اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی بچوں نے قومی گیتوں پر رکس کیا۔
PicsArt_12-02-02.00.43_resized