اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,042FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اہل سنت جماعت کےجانب سے شہید جئے جنگ پر منعقد کی گئی حسن حبیب کانفرنس

سکرنڈ (کنور ظفر عبدالحئی )ہمارے پیارے نبی ﷺ کی ولادت با سعادت اللہ تعالی کی طرف سے عالمین کے لئے عظیم نعمت ہے جو کہ قرآن میں بھی اللہ تعالی نے فرمایا کہ ہم نے آپﷺ کو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا یہ بات نامور عالم دین حضرت مولانا جعفر حسین قریشی نے سکرنڈ میں اہل سنت جماعت کے ضلع امیر سید نور محمد شاہ جیلانی کی جانب سے شہید جئے جنگ پر منعقد کی گئی حسن حبیب کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انکا کہنا تھا کہ ہم آپ ﷺ کے بتائے ہوئے طریقوں پر چل کر دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں انکا کہنا تھا کہ دین اسلام امن و سلامتی کا دین ہے اور یہی پیغام ہمارے اکابرین نے دیا جس پر ہم چل رہے ہیں اور اسکے ثمرات بھی حاصل کر رہے ہیں۔ اجتماع سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے پیر سید عبدالقادر جیلانی کا کہنا تھا کہ عشق رسول ہی اصل عبادت ہے کیونکہ اللہ تعالی خود فرماتا ہے کہ میں اور فرشتے خود حضور ﷺ پر درود بھیجتے ہیں اس لئے اے ایمان والوں تم بھی آپ ﷺ پر درود و سلام بھیجو جس سے ہمارے ہی فائدہ کہ دس گناہ بھی دھلیں اور نیکیاں بھی لکھی جائیں اجتماع سے مختلف درگاہوں کے سجادہ نشین اور عالم دین نے خطاب کیا جن میں پیر سیدجنید شاہ جیلانی، سید عیدن شاہ، سید ولایت علی شاہ، سید نظام الدین شاہ لکھیاری، صوفی محمد سلیم عباسی ، قادری مقصود گولڑی، سید زین شاہ، اور محمد اسلم نوری شامل تھے۔