اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

871,776FansLike
9,994FollowersFollow
567,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

استعمال شدہ ’’لنڈا‘‘ ملبوسات کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی

گوجرانوالہ( بیورو رپورٹ)سردی کی لہر میں متوقع اضافہ کے پیش نظر ترقی یافتہ ممالک سے درآمد کیے گئے استعمال شدہ ’’لنڈا‘‘ ملبوسات کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں ‘عوامی سروے کے مطابق متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے خریداروں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غریب آدمی کو سردی سے بچنے کیلئے اپنے جسم کو ڈھانپنے کا واحد سہارا یہی بازار تھا جو اب ان کی دسترس سے باہر جا چکا ہے۔مہنگائی کے اس دور میں برینڈنٹ دکانوں پر جانیکی استطاعت نہ رکھنے کی وجہ سے ان بازاروں کا رخ کرتے ہیں ‘جہاں ہم استعمال شدہ کپڑوں کے ڈھیر سے مناسب اور بہتر چیز ڈھونڈ نکالنے کی کوشش کرتے ہیں ‘خریداروں نے کہا کہ برینڈنٹ دکانوں سے خریداری کی استطاعت رکھنے کے باوجود بھی بہت سے شہری درآمد کیے گئے کپڑوں کے بازاروں کا رخ کر رہے ہیں ‘جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکانداروں نے اشیاء کی قیمتیں بڑھا کر آسمان تک پہنچا دی ہیں ۔ دکانداروں نے موقف اختیار کیا کہ بیرونی ممالک سے درآمد شدہ مال وزن کے حساب سے منڈی میں لایا جاتا ہے تاہم اشیاء پر قیمت درج نہ ہونیکی وجہ سے گاہک کو دیکھ کر اسکی حیثیت کا تعین کرتے ہوئے اشیاء کی قیمت کا مطالبہ کرتے ہیں ۔