اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,771FansLike
9,991FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

خوشاب: 7 میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں نے حلف اٹھا لیا

جوہرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹرملک وقار)ضلع خوشاب کی 7میونسپل کمیٹیوں کے نو منتخب چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا کر ذمہ داریاں سنبھال لیں’ حلف برداری کی تقاریب متعلقہ میونسپل کمیٹیوں کے دفاتر میں باوقار انداز میں منعقد ہوئیں جن میں نو منتخب کونسلروں ‘ متعلقہ اداروں کے ملازمین اور عمائدین نے شرکت کی۔ میونسپل کمیٹی خوشاب کے نو منتخب چیئرمین ملک محمد ایوب بھا’ وائس چیئرمین عامر بلوچ سے ‘ ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر عارف سلطان ‘ میونسپل کمیٹی جوہرآباد کے نو منتخب چیئرمین حاجی محمد اشرف اعوان وائس چیئرمین اکرم شہزاد سے توصیف الرحمن’ میونسپل کمیٹی ہڈالی کے نو منتخب چیئرمین حامد محمود وڈھل ‘ وائس چیئرمین امیر احمد بوچھال سے ملک محمد ممتاز’ میونسپل کمیٹی مٹھہ ٹوانہ کے نو منتخب چیئرمین ملک فاروق حسن ٹوانہ اور وائس چیئرمین عارف گجر سے رانا محمد فاروق’ میونسپل کمیٹی نوشہرہ کے نو منتخب چیئرمین ملک حاکم خان اعوان اور وائس چیئرمین آصف شاہین سے ملک نصیر احمد کربلائی’ میونسپل کمیٹی قائدآباد کے نو منتخب چیئرمین حاجی احمد اور وائس چیئرمین محمد حیات سے غلام یٰسین فارانی جبکہ میونسپل کمیٹی نورپورتھل کے نو منتخب چیئرمین رائو محمد عالم اور وائس چیئرمین اﷲ بخش سے محمد اشرف گوندل نے حلف لیا۔