اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,186FansLike
9,993FollowersFollow
566,500FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سکھ کمیونٹی کے زیر اہتمام سپورٹس فیسٹول کا انعقاد۔سکھ نوجوانوں نے مختلف علاقائی کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے

ننکانہ صاحب ( ڈسڑکٹ رپورٹر ) سکھ کمیونٹی کے زیر اہتمام سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا سکھ نوجوانوں نے کرکٹ ،فٹ بال اور کبڈی سمیت مختلف علاقائی کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے،فیسٹول 6 جنوری کو اختتام پذیر ہو گا سکھ مذہب کے دسویں گورو گورو گوبند سنگھ صاحب کے 350 ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں سکھ سنگت کے زیر اہتمام گوردوارہ تنبو صاحب ننکانہ صاحب میں سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا ہے جس کے دوران سکھ نوجوانوں نے کرکٹ ،فٹ بال ،کبڈی سمیت قومی اور علاقائی کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے ،شائقین کی ایک بڑی تعداد جن میں سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین اور بچے بھی شامل تھے نے کھیلوں کے مختلف مقابلے دیکھے اور اچھی کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی ،سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے بچوں نے بھی غبارہ پھاڑنے ،ٹرین ریس ،ڈبل ریس سمیت مختلف اقسام کی دلچسپ ددوڑوں کے مقابلوں میں حصہ لیا اور حاضرین سے کوب داد وصول کی ،سکھ کمیونٹی کے زیر اہتمام اپنے دسویں گوروگورو گوبند سنگھ صاحب کے جنم دن تقریبات کا سلسلہ میں کھیلوں کے یہ مقابلہ گزشتہ سولہ سالوں سے ہر سال منعقد کروائے جا رہے ہیں ،سپورٹس فیسٹول کا اختتام 6 جنوری کو ہو گا ،اختتامی تقریب میں نمایاں کا رکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے ۔ vlcsnap-2017-01-02-23h01m30s26 vlcsnap-2017-01-02-23h01m24s231 vlcsnap-2017-01-02-23h01m05s44 vlcsnap-2017-01-02-23h00m59s230 vlcsnap-2017-01-02-23h00m47s105 vlcsnap-2017-01-02-23h00m32s218 vlcsnap-2017-01-02-23h00m27s172 vlcsnap-2017-01-02-23h00m21s105