اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,113FansLike
9,998FollowersFollow
568,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں میں ہڈیوں کی بیماری کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، تحقیق

اوسلو(ہیلتھ ودیسک ) طبی ماہرین کی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے اور پیدائش کے وقت کمزور بچوں میں دیگر کے مقابلے میں ہڈیوں کی بیماری آسٹیو پراسس کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔طبی زبان میں آسٹیوپراسس اس بیماری کو کہتے ہیں جس میں انسان کی ہڈیاں کمزور اور بھربھری ہوجاتی ہیں۔ ناروے کی اعلی درسگاہ نارویجین یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے منسلک ماہرین نے لوگوں میں ہڈیوں کے بھربھرے پن سے متعلق تحقیق کی، جس میں انہوں نے ہزاروں افراد کے مکمل طبی ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ لوگ جو قبل از وقت پیدا ہوتے یا یا پیدائش کے وقت کمزور ہوتے ہیں، ان میں بڑا ہونے پر دوسروں کے مقابلے میں آسٹیو پراسس کا امکان کہیں زیادہ ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دوران حمل آخری ہفتوں میں ماں اپنے بطن میں موجود بچے کو کیلشئیم منتقل کرتی ہے جس سے بچے کی ہڈیوں کو مضبوطی ملتی ہے لیکن جب بچہ وقت سے پہلے دنیا میں آتا ہے تو اس کی ہڈیوں میں کیلشئیم کی منتقلی مکمل نہیں ہوپاتی جس سے اس کی ہڈیاں کمزور رہتی ہیں۔ کیلشئیم کی یہ کمزوری ان میں بلوغت کے بعد اپنے اثرات دکھاتی ہے اور وہ بتدریج آسٹیوپراسس کا شکار ہوجاتے ہیں۔