اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,746FansLike
9,981FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعظم نواز شریف کا لندن کے مقامی اسپتال میں دل کا آپریشن جاری

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کی لندن کے مقامی اسپتال میں اوپن ہارٹ سرجری شروع کردی گئی ہے۔جب کہ وزیراعظم کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز، بھائی شہبازشریف، بھتیجے حمزہ شہباز سمیت خاندان کے دیگر افراد اسپتال میں موجود ہیں۔ڈاکٹروں نے آپریشن سے قبل وزیراعظم کے کئی ٹیسٹ لیے اور اطمینان کے بعد آپریشن کی تیاریاں مکمل کیں جب کہ وزیراعظم نے آپریشن سے پہلے اپنی والدہ کو فون کیا اور ان سے دعائیں لیں۔ اوپن ہارٹ سرجری کے بعد وزیراعظم نواز شریف کو ایک ہفتے اسپتال میں قیام کرنا ہوگا جب کہ ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد ہی وزیراعظم وطن واپسی کے لیے سفر کرسکیں گے۔دوسری جانب سماجی رابطے کی ویٹب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری کے لئے لاکھوں لوگ ان کے لیے دعاگو ہیں، انشا اللہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے کیوں کہ دعائیں ادویات سے زیادہ موثر ہوتی ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم نے آپریشن سے ایک دن قبل لندن میں حکومتی امور نمٹائے جس میں انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے قومی اقتصادی کونسل اور وفاقی کابینہ کے بجٹ اجلاس کی صدارت کی، وزیراعظم نوازشریف کے خطاب کے بعد وزیراعلیٰ سندھ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت وفاقی وزرا نے وزیراعظم سے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کے لیے دعا کی جبکہ اس موقع پر وزیراعظم نے تمام وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا سمیت سیکریٹریز کا بھی شکریہ ادا کیا۔